فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول پڑے

فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول ...
فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول پڑے
سورس: twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔ اور اب فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما بھی فلسطینی عوام کے حق میں بول پڑے ہیں۔کریم بینزیما نے  اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔

"جیو نیوز" کے مطابق  بیزیما نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ،کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر  بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔