تیسری بار طلبی ،علی محمد خان نیب میں کیا بیان دینے والے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا

تیسری بار طلبی ،علی محمد خان نیب میں کیا بیان دینے والے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا
تیسری بار طلبی ،علی محمد خان نیب میں کیا بیان دینے والے ہیں ؟ خود ہی بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب کی جانب سے تیسری مرتبہ طلب کرنے پر  رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان  پیش ہو کر کیا بیان دینے والے ہیں خود ہی بتا دیا ۔رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  نیب کے سامنے دیانتدارانہ بیان دوں گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینا سمجھ سے باہر ہے۔ نیب نے مجھے تیسری مرتبہ طلب کیا ہے، پہلا نوٹس ملا تو میں جیل میں تھا۔ دوسرا نوٹس ملا تو عدالت میں میری درخواست کی سماعت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے نیب میں پیش ہوں گا۔ میں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی اہمیت کی وکالت کی ہے۔