خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بھی افغان شہری قید لیکن ان کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف جرائم میں ملوث افغان شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور حکومت کی طرف سے اشارہ ملتے ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں جو حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں 15دن باقی رہ گئے ہیں۔ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا اور انہیں گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔