برطانوی شخص نے لاﺅڈسپیکر پر فحش فلم کی آواز چلادی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل

برطانوی شخص نے لاﺅڈسپیکر پر فحش فلم کی آواز چلادی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ ...
برطانوی شخص نے لاﺅڈسپیکر پر فحش فلم کی آواز چلادی لیکن کیوں؟ وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے ہمسائے کو تنگ کرنے کے لیے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ علاقہ مکینوں نے مل کر پولیس بلا لی اور اسے گرفتار کروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ملزم کی اپنے ایک ہمسائے کے ساتھ کچھ تلخی چل رہی تھی، جس پر اس نے اسے تنگ کرنے کے لیے اپنے گھر کے باغیچے میں لاﺅڈ سپیکر پر فحش فلم کی آواز چلا دی۔
یہ شرمناک آوازیں دور دو ر تک کئی گھروں میں سنائی دیں، جس پر لوگ باہر نکل آئے اور پولیس کو رپورٹ کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی علاقے سفوک میں واقع قصبے بنگے میں پیش آیا۔ ملزم کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم پولیس نے 17اکتوبر کو اسے تفتیش کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
 علاقے کی ایک خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ ”تم سوچ بھی نہیں سکتے کہ آدمی کی اس حرکت سے علاقے میں کیسا خوف و ہراس پھیل گیا۔ اب ہر کوئی خوف کی وجہ سے اس شخص کے گھر سے کترا کر گزرتا ہے۔“

مزید :

برطانیہ -