خفیہ ایجنسیوں کی ’جاسوسی‘ سے بچنے کا طریقہ سی آئی اے کے سابق افسر نے بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق آفیسر نے بالآخر ایک طریقہ بتا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق 45سالہ اینڈریو بسٹامینٹے نامی اس سابق سی آئی اے آفیسر نے لیکس فرائیڈمین پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے ریڈار سے آپ غائب ہو سکتے ہیں لیکن یہ اتنا بھی آسان نہیں ہے۔
اینڈریو بتاتا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں سے بچنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے اپنی تمام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق اشیاءموبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ بند کرنی ہوں گی اور چوری کرکے یا بلیک مارکیٹ سے جعلی شناخت یہ تمام چیزیں حاصل کرنی ہوں گی۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
اینڈریو کے مطابق اس کے بعد آپ اپنی ان فرضی شناخت سے حاصل کی گئی ڈیوائسز پر فرضی نام سے لاگ ان کریں اور تمام اکاﺅنٹس نئے بنائیں جو فرضی شناخت سے ہوں۔یہ سب کام کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آپ ایک ہی شخص کی فرضی شناخت رکھیں تاکہ آپ اصل شخص نظر آئیں۔ اب خفیہ ایجنسی آپ کو وہی شخص سمجھے گی جو آپ نے اپنی نئی ڈیوائسز کے ذریعے خود کو ظاہر کر رکھا ہو گا۔آپ کی پرانی ڈیوائسز کے ختم ہو جانے پر خفیہ ایجنسیوں کے لیے گویا آپ دنیا میں نہیں رہے۔