پاکستان میں بھارتی نوجوان کی گرفتاری کی خبریں لیکن دراصل یہ کہاں پھنسا ہوا ملا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں بھارتی نوجوان کی گرفتاری کی خبریں لیکن دراصل یہ کہاں پھنسا ہوا ...
پاکستان میں بھارتی نوجوان کی گرفتاری کی خبریں لیکن دراصل یہ کہاں پھنسا ہوا ملا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز نے پاک بھارت بارڈر پر لگی باڑ میں پھنسے ایک بھارتی نوجوان کو ریسکیو کر لیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق 17سالہ بھارتی لڑکا رحیم یار خا ن سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کاکی والا کے قریب بارڈر پر لگی باڑ میں پھنسا ہوا پایا گیا۔ 
رینجرز ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت بپن کے نام سے ہوئی ہے جو بارڈر سے 8کلومیٹر دور ایک بھارتی گاﺅں کلدھرا کا رہائشی ہے۔ یہ ریاست راجستھان کا گاﺅں ہے جو ضلع جیسل میر کی حدود میں آتا ہے۔نوجوان 70گھنٹے سے باڑ میں پھنسا ہوا تھا جب رینجرز نے اسے دیکھا اور ریسکیو کیا۔
ذرائع کے مطابق بھوک اور پیاس سے نوجوان کی حالت غیر ہو رہی تھی جب اسے باڑ سے نکالا گیا۔ باڑ سے نکالنے کے فوری بعد اسے پانی اور ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر اسے طبی معائنے کے لیے بارڈر فورس کے لیے قائم قریبی طبی مرکز لیجایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بپن کو بولنے میں بھی دشواری ہوتی ہے اور اس کی ذہنی حالت بھی مستحکم نہیں ہے۔ 
بپن کے پاس سے اس کا ’آدھار کارڈ‘ اور ایک لاکٹ بھی برآمد ہوا جو اس کی ماں کا تھا۔ بعد ازاں بپن کو خان پور کے اسلام گڑھ پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق بپن اپنے والد کا نام میتلا ساکٹ (Matla Sakat)بتاتا ہے اور اس کا تعلق راجستھان کی سامبر برادری سے ہے۔ اس کی جیب سے 110بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے۔ بپن پر غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔