انڈر19میچ کا دوسرا روز،سری لنکا نےپاکستان کے خلاف6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے

سورس: x.com/TheRealPCB_Live
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چار روزہ انڈر 19کرکٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ،سری لنکا نے6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے پلندو پریرا 53رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے،سینتھ جے وردھنے 38 ، ہرن جیا سندرا 22اور رویشن ڈسلوا ر 11نز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔جبکہ پاکستان کی جانب سے ایمل خان نے2 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کے محمد ابتسام ، علی اسفند ، عرفات منہاس اور نوید احمد خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
سری لنکا تیسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 155 رنز6 وکٹوں کے نقصان سے کرے گی۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔