12ہزار افغان باشندوں  کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا ءپر ایکشن ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل  دیدی گئی

12ہزار افغان باشندوں  کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا ءپر ایکشن ، تحقیقات کیلئے ...
12ہزار افغان باشندوں  کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا ءپر ایکشن ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل  دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے سے متعلق خبروں کے بعد وزارت داخلہ  نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں افغان شہریوں سے 12ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ ملے ہیں ۔ اس معاملے پر ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو آگاہ بھی کیا، یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزارت داخلہ نے 12 ہزار افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا ءپر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کے سینئر افسران کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی سکینڈل میں ملوث افراد سمیت سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔