بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا سونے کا آئی فون کھوگیا،فینز سے مدد کی اپیل کردی

کیپشن: فائل فوٹو
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا سونے کا آئی فون کھوگیا،ان کا موبائل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران گم ہوا۔
14 اکتوبر کو میچ کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میرا احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 24 قیراط سونے کا آئی فون گُم ہوگیا ہے۔ اگر وہ کسی کو مل جائے تو برائے مہربانی مدد کریں اور جتنی جلدی ہوسکے مجھ سے رابطہ کریں۔
اُن کی اس پوسٹ کے بعد احمد آباد پولیس نے ’ایکس‘ پر ہی اروشی روتیلا سے معاملے کی مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تھا۔
Lost my 24 carat real gold i phone at Narendra Modi Stadium, Ahmedabad! ️ If anyone comes across it, please help. Contact me ASAP!
مزید :
تفریح -