سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران تیز ہوا کے باعث ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا 14 واں میچ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا، بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے متعدد ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے۔خوش قسمتی سے جس انکلوژر میں ہورڈنگ گرے وہاں زیادہ تماشائی موجود نہیں تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
ہورڈنگ گرنے کے بعد انکلوژر کو خالی کرالیا گیا اور تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔
Massive hoarding fell off the stadium roof and landed dangerously on spectators during the windstorm in the Lucknow cricket stadium in India. @ICC @ICCMediaComms #Cricket #SLvAUS pic.twitter.com/atgSkrcLIr
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) October 16, 2023