قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری 

Oct 16, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔یسمنٹ مکمل اور فلورز کا کام شروع ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تفصیلی دورے پرپیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے انکلوڑرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا، انہوں نے اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پروجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے، اس کیلئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہو گا۔اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفراسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں