سینیٹ میں(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی  کل طلب کر لیا گیا 

Oct 16, 2024 | 01:28 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سینیٹ میں(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی  کل طلب کر لیا گیا  ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے اجلاس بلایا ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں مسلم لیگ( ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اڑھائی بجے ہو گا۔ تمام مسلم لیگی سینیٹرز آج شام تک اسلام آباد میں حاضری یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں