شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد کردی گئی

Oct 16, 2024 | 01:28 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیو زکے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایس سی او کی سربراہی  ملنے پر روس کو مبارکباد دی،روس  ایس سی اوکی سربراہی 2025تک سنبھالے گا۔

دوسری جانب ایس سی او سربراہان حکومت  کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کردیئے گئے،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے  بھی ایس سی او کانفرنس کے اعلامیہ پر دستخط  کئے،ایس سی او کے رکن ممالک نے تنظیم کے بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔

مزیدخبریں