سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

Oct 16, 2024 | 02:08 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کا سابقہ ریکارڈ 20 دن بعد ٹوٹ گیا۔

آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونےکی قیمت میں پھربڑا اضافہ ریکارڈکیاجارہا ہے،آج سونےکی 24 قیراط قیمت میں 2200 روپےکا اضافہ ہوا جس کےبعدفی تولہ سونے کے قیمت  277200 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکےبھاو 1886روپےبڑھکر 237654 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 22 ڈالر بڑھ کر 2675 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

مزیدخبریں