پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات

Oct 16, 2024 | 05:37 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکرایک ساتھ بیٹھے۔

جیونیوز کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کواکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جارہا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں