دوسرا ٹیسٹ، دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹیں گنوا لیں

Oct 16, 2024 | 06:25 PM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں127رنز کی برتری حاصل ہے،بین ڈکٹ 114اورجوروٹ نے34رنز بنائے،زیک کرولی27، اولی پوپ29اورہیری بروک نے9رنز کی اننگز کھیلی۔ساجد خا ن نے 4اورنعمان علی نے 2وکٹیں حاصل کیں،اس سے قبل پاکستانی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ کھیل کے دوسرے روز قومی ٹیم نے اپنی ادھوری بیٹنگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز پاکستانی بیٹنگ کا اختتام 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر ہوا تھا۔دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 5 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئی۔ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آغا سلمان بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 31 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور یوں پاکستان کو 309 رنز پر آٹھویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رن بنا چکی تھی۔ جبکہ عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔کھانے کے وقفے کے بعد جلد ہی پاکستان کی نویں وکٹ بھی گر گئی۔ عامر جمال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نعمان علی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزیدخبریں