بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

Oct 16, 2024 | 09:44 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ آئندہ سال بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کرتیرہ ہزار پانچ سوروپے کرنے جارہےہیں ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے روبینہ خالد کاکہناتھا کہ بچوں کی نشوونما کا رک جانا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پروگرام کے تحت دو سال تک ماؤں کو نقد رقم اورغذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ ابھی پروگرام میں تیرانوے لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہیں جو دوہزارپچیس تک ایک کروڑ ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کی مالی معاونت کرتاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ہم بہت جلدبینظیراسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد صحت کامعاملہ سندھ حکومت دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں