پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

Oct 16, 2024 | 09:56 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

جیونیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے  وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع  ہوئی۔پاکستان  نے دونوں ملکوں کے  درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنےکی بات کی۔ 
خیال رہےکہ  پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کا مزید بتانا ہے کہ دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا  آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات ہوئی۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔

جیونیوز کے مطابق بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔ 
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکس پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شنکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں