سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں؛ جسٹس محمدعلی مظہر 

سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں؛ جسٹس ...
سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں؛ جسٹس محمدعلی مظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل ہو گئے۔

جسٹس محمدعلی مظہر نے کہاکہ سپر ٹیکس کی رقم قانون میں واضح درج ہے،کمپنیز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں،عدالت نے کہاکہ آپ کی بات سے لگتا ہے جن پر ٹیکس نہیں لگا ان پربھی لگا دیا جائے۔

فروغ نسیم نے کہاکہ شاید میں اپنے دلائل درست انداز میں پیش نہیں کر سکا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کہنا چاہتے ہیں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ فائنل ٹیکس رجیم میں ایک بار ٹیکس لگنے کے بعد دوبارہ نہیں لگ سکتا، سپر ٹیکس ایک الگ کیٹگری کے طور پر نافذ کیا گیا ہے،عدالت کی جانب سے مقدمے کی سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔