لاہور: ایوان عدل کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ایوان عدل کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگ گئی۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایل ڈی اے پلازہ کے تیسرے اور چھٹے فلور پر لگی، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت سے ایک فیملی کے 8 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، اس وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں۔
