اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر اہم سوالات پوچھ لیے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دو عہدے رکھنے کے خلاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو  نے ریمارکس دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آئین میں کہاں لکھا  ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا؟ کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس پر ہماری معاونت کریں‘۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ’نائب وزیراعظم سے متعلق فرانس ایران ترکی میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے وہ بتائیں، ہم نے آئین کو فالو کرنا ہے، اس پر تیاری کریں اور آئندہ سماعت پر دلائل دیں‘، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیئے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل عدیل واحد سے معاونت طلب کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہا جہاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی، اس سلسلے میں سرکاری وکیل اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا جہاں حکومتی جواب میں بتایا  تھا کہ ’اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے وہ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے‘۔

مزید :

قومی -