حوثیوں کے چیف آف سٹاف عبد الکریم الغماری ایک کارروائی کے دوران مارے گئے

حوثیوں کے چیف آف سٹاف عبد الکریم الغماری ایک کارروائی کے دوران مارے گئے
حوثیوں کے چیف آف سٹاف عبد الکریم الغماری ایک کارروائی کے دوران مارے گئے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا / دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  یمن کے حوثیوں نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری ایک کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ الغماری ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے اعلیٰ ترین فوجی عہدیداروں میں شمار کیے جاتے تھے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق حوثیوں نے اگرچہ براہِ راست اسرائیل کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، تاہم اپنے بیان میں کہا کہ "اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی" اور وہ "اپنے کیے گئے جرائم کی سزا ضرور پائے گا"۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے عبد الکریم الغماری کے قتل کی کئی کوششیں کی گئی تھیں جو ناکام رہی تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -