پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
سورس: Picryl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت صوبے بھر میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

احکامات کے تحت اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ سیکیورٹی حالات میں عوامی اجتماعات اور دھرنے دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف (Soft Target) بن سکتے ہیں، اس لیے عوامی تحفظ اور امن کے قیام کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔