ڈاکٹر ثمر ابھی کوئی ثمر نہیں دے سکے:احمدمختار

ڈاکٹر ثمر ابھی کوئی ثمر نہیں دے سکے:احمدمختار
ڈاکٹر ثمر ابھی کوئی ثمر نہیں دے سکے:احمدمختار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پانی و بجلی وزیر چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ تھر کے علاقے سے کوئلہ نکال کر بجلی بنانے کا منصوبہ ابھی تک قابل عمل نہیں ۔جبکہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند بہت ایڈوانس ٹیکنالوجی کے زریعے تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انکی ٹیکنالوجی ابھی تک خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی ہے ،احمد مختار کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئلہ درآمد کر کے اس سے سستی بجلی بنائیں گے تاکہ بجلی کا بحران کم ہو سکے اور مجموعی طور پر بجلی کی قیمت بھی کم کی جا سکے ،وفاقی وزیر کے مطابق ہم ہمیشہ تو انتظار نہیں کر سکتے کہ انکی ٹیکنالوجی سے بجلی بنے ہمیں بجلی کی فوری ضرورت ہے اور ڈاکٹر ثمر مند ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں دے سکے ہیں ،چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ انھوں نے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے منصوبہ صدر آصف علی زرداری سے منظور کر والیا ہے جس پر عمل کر کے ایک سال کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کر کے تین گھنٹے تک کی جا سکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر کی لاگت سے کوئلہ داآمد کیا جائے گا اس کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے چین سے جنریٹر درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے جو چند ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گے یہ جنریٹر بائیس سو میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...