عمران فاروق ایم کیو ایم کا قیمتی اثاثہ تھے:رابطہ کمیٹی

عمران فاروق ایم کیو ایم کا قیمتی اثاثہ تھے:رابطہ کمیٹی
عمران فاروق ایم کیو ایم کا قیمتی اثاثہ تھے:رابطہ کمیٹی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں شہیدرہنما کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق ،قائدتحریک الطاف حسین کے سچے سپاہی اور ایم کیوایم کا قیمتی اثاثہ تھے ،ان کی شہادت سے حق پرستی کی تحریک کوپہنچنے والے نقصان کی تلافی ممکن نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق نے اپنے ظرف و ضمیر کا سودا نہیں کیا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹے رہے اورقائد تحریک الطاف حسین کے حق پرستی کے فکرو فلسفہ اورتحریک کے نظریئے کے فروغ کیلئے انکی عملی جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...