کراچی میں منشیات کے اڈے پرکریکر حملہ

کراچی میں منشیات کے اڈے پرکریکر حملہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے پیر آباد میں ایک مکان پر کریکروں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کے اڈے پر کریکر حملہ کیا گیا۔ یہاں دو کریکر پھینکے گئے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ دوسرا زندہ حالت میں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ دنیا نیوز کے مطابق دستی بم سے حمید نامی شخص کے گھر کے نزدیک حملہ کیا گیا ہے جسے کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ جیو نیوز کے مطابق دیسی ساختہ بم سے ایک مکان پر حملہ کیا گیا۔ گھر پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ٹینس بال پھینکی گئی۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...