لوئر دیر میں ویگن کے قریب دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 15مسافر جاں بحق

لوئر دیر میں ویگن کے قریب دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 15مسافر جاں بحق
لوئر دیر میں ویگن کے قریب دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 15مسافر جاں بحق

لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) جندول میں وین پر بم حملے کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت 15مسافرجاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے جندول کے علاقے بنڑھ میں لنک روڈپر نواحی گاﺅں انزروبانڈہ سے منڈابازار جانیوالی مسافروین کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایاگیا۔دھماکے سے 14مسافرموقع پر ہی جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشاورمنتقل کیاگیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین ،تین بچے اورایک ہی گھر کے چارافرادبھی شامل ہیں۔واقعے کے بعدعلاقے میں سخت خوف وہراس ہے او رسیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

مزید : FATA

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...