نوشہرہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی سے اسلحہ بارود برآمد، دو ملزمان گرفتار

نوشہرہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی سے اسلحہ بارود برآمد، دو ملزمان گرفتار
نوشہرہ کے قریب موٹر وے پر گاڑی سے اسلحہ بارود برآمد، دو ملزمان گرفتار

  

نوشہر ہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق موٹر وے پولیس نے نوشہرہ کے قریب مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا جس پر گاڑی میں سوار دو افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے حراست میں لے کر قریبی تھانے منتقل کردیاجہاں اُن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔شبہ ظاہرکیاگیاہے کہ اسلحہ بارود پنجاب منتقل کیاجارہاتھا۔

مزید : جرم و انصاف