بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے پر غور
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لیے قائم کمیٹی نے سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہیں جن میں کمیٹی کی طرف سے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے اپنی تجاویز میں کہاہے کہ متاثرہ علاقوں میں آبیانہ اور مالیہ معاف کر دیا جائے جبکہ کسانوں کو آئندہ سیزن میں بیج مفت فراہم کرنے کا بھی کہا گیاہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کاکہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقے پر سفارشات وزیراعلیٰ کو بھجوا دیں ہیں جس پر وہ جلد منظوری دیں گے ۔