وزیراعظم نے سندھ میں بارش متاثرین کے لیے دوارب روپے امداد کااعلان کردیا

وزیراعظم نے سندھ میں بارش متاثرین کے لیے دوارب روپے امداد کااعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے دو ارب روپے کے مداد ی پیکج کا اعلان کر دیا ہے ۔ سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کو بھی یکساں امداد دینے کااعلان کیا جبکہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کے لیے 71کروڑ روپے فوری امداد جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

وزیراعظم کے امدادی پیکج کے مطابق کشمور اور جیکب آباد کے لیے 20،20 کروڑ روپے ، گھوٹکی کے لیے سات کروڑ ، خیر پور اور سکھر کے لیے 10،10کروڑ روپے امداد دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے متاثرین کو 25ہزار خیمے بھی فوری طور پر مہیا کرنے کی ہدایت دی ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...