کراچی : مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کراچی : مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک
کراچی : مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں چار افراد قتل ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سات سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ پیر آباد کے علاقے کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ گلبہار کے علاقے فلمستان سینما کے قریب سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ۔ آئی آئی چندریگر روڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...