پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرول کی قیمت میں متوقع چھ روپے 82پیسے فی لٹر کے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پٹرول کی نئی قیمت 106روپے 72پیسے ہوگئی جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی چھ روپے 20پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا تاہم اس کا نوٹیفکیشن آج رات کو کردیا جائے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل میں 62پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا ۔ وزارت پٹرولیم نے آئندہ سات روز کے لیے پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی لٹر کمی بھی کی گئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے پٹرولیم مصنوعات میں ہر ہفتے کی معیاد کے لیے قیمتوں کا تعین کیاجارہا ہے ۔