ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ
ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کولمبو میں کھیلاجارہاہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو اہم قرار دیا ہے۔ پاکستانی کوچ کاکہنا ہے کہ کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں جبکہ جیت سے ٹیم کامورال بلند ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ٹی 20ورلڈ کپ میں صرف دو میچز ہوئے ہیں جن میں سے ایک ورلڈ کپ کا فائنل تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو پانچ رنز سے ہرا کر پہلے ٹی 20ورلڈ کپ چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا جبکہ دوسرا میچ ٹائی ہو ا اور بھارت بال آو¿ٹ قانون کے تحت وہ میچ جیت گیا۔

مزید : کھیل