شفاف تحقیقات ،فیکٹریاں جلنے سے بچا ئی جا سکتی ہیں: رحمان ملک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ایسے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکاجا سکے ۔ ان کاکہنا تھا کہ بلدیہ ٹاو¿ن فیکٹری میں آگ جنریٹر یا بوائلر آگ لگنے کی وجہ سے نہیں لگی جبکہ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ قومی سانحہ ہے۔ بلدیہ ٹاو¿ن میں متاثرہ فیکٹری کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ فیکٹری میں تخریب کاری کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا البتہ پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیکٹری کی پہلی منزل پر پڑی لکڑی کی وجہ سے آگ پھیلی جبکہ فیکٹری میں آگ سے نمٹنے کا کوئی انتظام نہیں تھا ۔