اکیس ہزا ر بھیڑوں کے ”قتل“کا حکم

اکیس ہزا ر بھیڑوں کے ”قتل“کا حکم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کمشنر روشن علی شیخ نے آسٹریلیا سے لائی گئیں 21ہزار بھیڑوں کو بیماری کے باعث تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ اس ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بھی بھیڑوں کے فارم پہنچنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ حکام کے مطابق بھیڑوں کو تلف کرنے کے لیے گڑھا کھود لیا گیا ہے اور بھیڑوں کو انجیکشن لگاکر گڑھے میں دبا دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھیڑوں میں منہ اورکھر کی بیماری بیماری پائی جاتی ہے جبکہ اسی حوالے سے بھیڑوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا اور وائرس پائے گئے ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...