ایٹمی پھیلاﺅ کوئی حکومت شامل نہیں رہی:دفترخارجہ

ایٹمی پھیلاﺅ کوئی حکومت شامل نہیں رہی:دفترخارجہ
ایٹمی پھیلاﺅ کوئی حکومت شامل نہیں رہی:دفترخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی پر 2003 میں تحقیقات ہو چکی ہیں اور تحقیقات میں یہ ثابت ہوا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا پھیلاﺅ ذاتی فعل تھا۔ ترجمان کے مطابق ایٹمی ٹیکنالوجی کے پھیلاﺅ میں کبھی بھی کوئی پاکستانی حکومت شامل نہیں رہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کے خود ساختہ تعلقات کا معاملہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی عدم پھیلاﺅ میں پاکستان نے ہر مرحلے پر اہم اقدامات کئے اور اس اہم معاملے پر پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون کیاہے۔

مزید :

قومی -