بوئنگ طیارے کے حادثے کا تجربہ

بوئنگ طیارے کے حادثے کا تجربہ
بوئنگ طیارے کے حادثے کا تجربہ

لندن(بیورورپورٹ) بوئنگ طیارہ بنانے والی کمپنی نے مکسیکو میں سونوران صحرا ءمیں نیا بنایا جانیوالا بوئنگ 747طیارہ فضاءمیں اڑھائی ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے گرا کر تجربہ کیا کہ اگر یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو جائے تو کس قدر تباہی ہوتی ہے۔ اس تجربے کے وقت 78ڈمی مسافر موجود تھے ۔ طیارے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے زمین پر پھینکا گیا تووہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ اگلا حصہ جدا ہو کر دور جا گرا جبکہ پیچھے والا حصہ تقریبا محفوظ رہا ۔ اگلے حصے میں بیٹھے ہوئے مسافر بری طرح زخمی و ہلاک ہو گئے ۔درمیانے حصہ میں بیٹھے ہوئے انسانوں میں سے کچھ زخمی ہو ئے جبکہ طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھے ہوئے ڈمی انسان تقریبا محفوظ رہے۔طیارے کے مسافروں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ ایک حصے کے انسان وہ تھے جنہوں نے بیلٹ نہیں باندھی تھی، دوسروں نے بیلٹ صیح طریقے سے نہ باندھی تھی جبکہ تیسرے حصہ کے لوگوں نے بیلٹ باندھی ہی نہ تھی ڈھیلی بیلٹ باندھنے والے 78فیصد ڈمی مسافر زخمی ہو ئے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...