برطانوی رکن پارلیمنٹ کشمیریوں کی مدد کیلئے کاررواں چلائیں گے

برطانوی رکن پارلیمنٹ کشمیریوں کی مدد کیلئے کاررواں چلائیں گے
برطانوی رکن پارلیمنٹ کشمیریوں کی مدد کیلئے کاررواں چلائیں گے

  

لندن(بیورورپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ریسپیکٹ پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے کشمیر کیلئے سڑک کے راستے کاررواں لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وہ متعدد بار فلسطین کیلئے امدادی کاررواں لے کر جاچکے ہیں۔ بریڈ فورڈ میں تحریک کشمیر اور یو کے اسلامک مشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جارج گیلووے نے کہا کہ میں ہزاروں افراد اور سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ برطانیہ سے روانہ ہوں گا اور مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر داخل ہونے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کیلئے امدادی سامان لیکر جائیں گے ۔ ہم انسانی حقوق کی بحالی کی بات کرتے ہیں اور بھارت کو چاہیے کہ دنیا کی بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کر دے ۔تقریب میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے صدر عبدالرشید ترابی بھی موجود تھے۔انہوں نے جارج گیلووے کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے اسے بنجر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید : انسانی حقوق