گرے گدھے سے،غصہ کمہار پر۔۔۔

گرے گدھے سے،غصہ کمہار پر۔۔۔
گرے گدھے سے،غصہ کمہار پر۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے امریکہ سے معافی منگوا کر گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سزا نہ دلوائی تو ایسا لانگ مارچ ہو گا کہ دنیا دیکھے گی۔گستاخانہ فلم جماعت الدعوة کے زیر اہتمام نیلا گنبد سے مسجد شہداءتک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے گستاخانہ فلم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو پھر فیصلے بھی ہوں گے اور ان پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”جب تک گستاخانہ فلم بند نہیں کی جاتی، ذمہ داریوں کو پھانسیاں نہیں دی جاتیں، صاف کہہ دو کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نہیں چل سکتا، تمہاری دہشت گردی کے خلاف ہم انشاءاللہ جہاد شروع کریں گے“۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں نواز شریف ، عمران خان کو دعوت دیں گے اور زرداری کو بھی دعوت دیں گے، دنیا دیکھے گی کہ اللہ کے رسول کا محب کون ہے اور کون منافقت کر رہا ہے۔ ریلی کے شرکاءسے اعجاز الحق، حافظ عبدالرحمان مکی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس