الیکشن میں تحریک انصاف اکیلی سیاسی مگرمچھوں کرشکست دے گی:عمران خان

الیکشن میں تحریک انصاف اکیلی سیاسی مگرمچھوں کرشکست دے گی:عمران خان
الیکشن میں تحریک انصاف اکیلی سیاسی مگرمچھوں کرشکست دے گی:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سیاسی مگرمچھوں کو تحریک انصاف اکیلے ہی شکست دے گی۔ چترال میں جلسہ عام کے بعد اسلام آباد جاتے ہوئے عمران خان کے قافلے کو اپر دیر کے علاقے واڑی کے مقام پر کارکنوں نے روک لیا جہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم امریکہ کے غلام پاکستانی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سونامی ان سب کرپٹ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا اور تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان میں انقلاب لائے گی اور پاکستانی غیور عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلوائے گی۔

مزید :

قومی -