سندھ کے بلدیاتی نظام کاتنازع ،صوبوں کی تشکیل ،زرداری نے اتحادیوںکااجلاس بلالیا

سندھ کے بلدیاتی نظام کاتنازع ،صوبوں کی تشکیل ،زرداری نے اتحادیوںکااجلاس ...
سندھ کے بلدیاتی نظام کاتنازع ،صوبوں کی تشکیل ،زرداری نے اتحادیوںکااجلاس بلالیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت اور انتخابی حکمت عملی پر غور کیلئے صدر زرداری نے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جبکہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے حروں کے رہنماءپیر پگارا سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ یہ اجلاس کل شام صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہو گا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نگران حکومت کے قیام، سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے معاملے اور پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے بنائے گئے کمیشن کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے فون پر رابطہ کیا اور سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پر گفتگو کی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...