کامران اکمل ہاتھ ملتے رہ گئے، فواد عالم نے کراچی کو فائنل میں پہنچا دیا

کامران اکمل ہاتھ ملتے رہ گئے، فواد عالم نے کراچی کو فائنل میں پہنچا دیا
کامران اکمل ہاتھ ملتے رہ گئے، فواد عالم نے کراچی کو فائنل میں پہنچا دیا

  


راولپنڈی (ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کرکٹ کپ 2015کے کراچی بلیوز اور ملتان ریجن کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میں کراچی بلیوز کی ٹیم نے ایک سنسنی مقابلے کے بعد ملتان ریجن کی ٹیم کو 08رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی بلیوز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی بلیوز کی پہلی 3وکٹیں تیسرے اوور میں 22رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں تاہم سرفراز احمد نے آکر گراﺅنڈ کے چاروں طرف شاندار شارٹ کھیل کر دباﺅ کو کم کیا، سرفراز صرف 16گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38رنز بنا کر 57رنز کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوگئے، شاہد آفریدی صرف 04رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، فواد عالم آخر تک ملتان کے باﺅلرز کا مقابلہ کرتے رہے اور 60رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے، ان کی اننگز میں 5چوکے اور 1چھکا شامل تھا، کراچی بلیوز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے، ملتان ریجن کی ٹیم کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا، ملتان کی پہلی وکٹ 8رنز پر گرگئی جب عمران فرحت صرف 3رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے کامران اکمل 22رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، ملتان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنا سکی اور 08رنز سے میچ ہار گئی۔

مزید : کھیل