خاتون کو 10 سال سے ہمسائے میں رہنے والے شخص کا ماضی اچانک یاد آگیا ، زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

خاتون کو 10 سال سے ہمسائے میں رہنے والے شخص کا ماضی اچانک یاد آگیا ، زندگی کا ...
خاتون کو 10 سال سے ہمسائے میں رہنے والے شخص کا ماضی اچانک یاد آگیا ، زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچپن میں دیکھی گئی شکلیں یقینا ہمارے لاشعور میں محفوظ رہتی ہیں لیکن انہیں تختہ شعور پر لانا بہت مشکل یا پھر ناممکن ہوتا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون نے 40سال قبل 6سال کی عمر میں اپنی زندگی تباہ کرنے والے شخص کو،جو گزشتہ 10سال سے اس کا ہمسایہ بھی تھا، بالآخر پہچان لیاجس سے اس خاتون کو اس کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ یاد آ گیا۔فلوریڈا کے شہر الاکوا کی یہ ٹریسے نامی خاتون اس وقت 6سال کی تھی جب اس شخص نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ٹریسے کی عمر اس وقت 46برس ہے جبکہ ملزم ڈونلڈ ٹرولک 66سال کا ہو چکا ہے۔ ٹریسے اپنے شوہر کے ساتھ 10سال قبل اس گھر میں منتقل ہوئی تھی جہاں وہی ملزم اس کا ہمسایہ تھا، جب 6سال اس کے ہمسائے میں رہنے کے بعد ٹریسے کو لگا جیسے وہ اس شخص کو جانتی ہے لیکن کچھ یاد نہیں آ رہا تھا۔ بالآخر10سال بعد اس کو سب یاد آ گیا۔

مزید جانئے: سکھ پنجابی نوجوان نے دہلی کی فیس بک فرینڈکو شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

یہ شخص اس کی خالہ کا بوائے فرینڈ تھا اور اکثر گھر آتا رہتا تھا اس دوران اس نے اسے بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ملزم نے ٹریسے کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ٹریسے سے زیادتی نہیں کی تھی۔ ملزم کو پہچان لینے کے بعد ٹریسے اور اس کا شوہر اپنا یہ گھر چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -