چلتے چلتے خاتون کی ٹانگ ”پھٹ گئی“ ایسا کیوں ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

چلتے چلتے خاتون کی ٹانگ ”پھٹ گئی“ ایسا کیوں ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں ...
چلتے چلتے خاتون کی ٹانگ ”پھٹ گئی“ ایسا کیوں ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوبارٹ (نیوز ڈیسک) چلنا پھرنا دل کو کتنا بھلا لگتا ہے اور اگر کچھ بھاگ دوڑ بھی ہوجائے تو کچھ مضائقہ نہیں، مگر تسمانیہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو تو بھاگ دوڑ اتنی مہنگی پڑی کہ عمر بھر کا روگ ہی بن گئی۔
جریدے ’میل آن لائن‘ کے مطابق 39سالہ ملیسا کنگ نے اپنے جزیرے کی مشہور دوڑ ’برنی ٹین‘ میں حصہ لینے کیلئے دو ماہ تک تیاری کی اور دوڑ کے دن کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10کلومیٹر کا فاصلہ محض ایک گھنٹے 51منٹ میں طے کرکے فتح پائی، لیکن اس فتح کی قیمت بہت بھاری تھی۔ چند گھنٹوں میں ہی ملیسا کی بائیں ٹانگ کچھ ایسی پھولی کہ دیکھنے کے قابل نہ رہی۔ ایک ٹانگ، اور دیکھنے میں یوں لگتی تھی گویا تین ٹانگوں کو جوڑ کر بنائی گئی ہو۔ ملیسا کے 40سالہ خاوند اور دو بچے انہیں بروقت ہسپتال نہ پہنچاتے تو شاید یہ آج وہ ایک ٹانگ سے ہی محروم ہوجاتیں۔ انہوں نے جریدے 'that's life'کو بتایا کہ مجھے تو یوں لگتا تھا کہ میری ٹانگ زور دار دھماکے سے پھٹ جائے گی۔

مزید جانئے: بہتر صحت کیلئے رات کو کس طرح سونا چاہیے؟ تازہ تحقیق جو شائد شادی شدہ افراد کو بے حد پریشان کردے
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کمپارٹمنٹ سینڈروم ہوگیا تھا، یعنی ٹانگ میں خون کا دباﺅ کئی گنا بڑھ گیا تھا اور اس کے اندر مائعات بھر گئے تھے۔ یہ مائع تو اس قدر بھرا کہ ٹانگ کے آپریشن کے بعد چار دن تک ٹانگ سے نکالا جاتا رہا۔ اب بھلے ان کی ٹانگ بہتر محسوس ہوتی ہے مگر ایک سال ہونے کو آیا اور اس کی فزیو تھراپی آج بھی ختم نہیں ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -