کرکٹ میں بائیکاٹ ہاکی میں رکاوٹیں ، بھارت کی کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو دعوت

کرکٹ میں بائیکاٹ ہاکی میں رکاوٹیں ، بھارت کی کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ...

 لاہور(این این آئی) بھارت نے کرکٹ کے بائیکاٹ اور ہاکی کی رکاوٹیں ڈالنے کے بعد چھٹے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کو چھٹے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت نامہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان مرد اور خواتین ٹیمیں بھیجی جائیں جب کہ اس سلسلے میں پاکستان اپنے سیکیورٹی وفد کو بھی بھیج سکتا ہے۔کبڈی ورلڈکپ 15 سے 29 نومبر تک بھارتی پنجاب میں ہوگا جس میں 12 ممالک کے مرد اور 10 ملکوں کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کبڈی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب جالندھر جب کہ فائنل فیروز پور میں ہوگا۔واضح رہے گزشتہ برس دسمبر میں چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا اور کھلاڑیوں نے فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا جو بھارت سے ہضم نہ ہوسکا اور بھارت نے پاکستان سے ہاکی کھیلنے کے لیے معافی جیسی بچگانہ شرط عائد کردی مگر اب بھارت نے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے خود ہی پاکستان کو شرکت کے لیے دعوت دے دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی