ایشین بیس بال چیمپئن شپ آج سے تائیوان میں شروع ہوگی

ایشین بیس بال چیمپئن شپ آج سے تائیوان میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)ایشین بیس بال چیمپئن شپ (آج) بدھ سے تائیوان میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں بیس بال کی نامور ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگی ۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم بھی حصہ لے گی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں چین، انڈونیشیا، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی