ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان چیریٹی میچ کل ہوگا

ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان چیریٹی میچ کل ہوگا

لندن (این این آئی)ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان چیریٹی میچ (کل) جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اوول میں شیڈول چیریٹی میچ میں شرکت کریں گے۔ آفریدی میچ میں ہیلپ فار ہیروز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان میچ 17 ستمبر کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے انعقاد کا مقصد یو کے چیریٹی ہیلپ فار ہیروز ادارے کیلئے فنڈز اکھٹے کرنا ہے جو کہ زخمی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرتا ہے۔ سابق انگلش قائد اینڈریو سٹراؤس ہیلپ فار ہیروز جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہیلپ فار ہیروز کی ٹیم کپتان سٹراؤس، آفریدی، ہرشل گبز، سہواگ، دھونی، مارٹن، کمانڈر، پارکر، کارپورل، گریم سوان، سائمن جونز، میتھیوہوگرڈ اور ڈیرن گف پر مشتمل ہے جبکہ ریسٹ آف ورلڈ ٹیم میں کپتان برینڈن میک کولم، میتھیوہیڈن، گریم سمتھ، مہیلاجے وردھنے، میجر سٹارم گرین، برائن لارا، عبدالرزاق، سکاٹ سٹائرس، ڈینئل ویٹوری، ٹم ساؤتھی اور شاہ پور زدران شامل ہیں۔

این بوتھم ہیلپ فار ہیروز اور گیری کرسٹن ریسٹ آف دی ورلڈ کی کوچنگ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی