زمبابوے نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

ہرارے (اے پی پی) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر بلے باز رچمونڈ موتمبامی اور تورے موزرابانی کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ریجس چیکبوا کو ناقص کارکردگی کی بناء پر ڈراپ کر دیا گیا۔ یوسی سیبانڈا بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ایلٹن چیگمبرا، سکندر رضا، چامو چیبھابھا، گریم کریمر، کریگ ایرون، لیوک جونگوے، نیولی میڈزیوا، ہملٹن مسکڈزا، کرس موفو، رچمونڈ، تورے، جان نیمبو، تناشے، پراسپر اوتسیا، میلکم والر اور سین ولیمز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی