برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن کلوز 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن کلوز 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن: (ویب ڈیسک) برائن کلوز اپنی ٹیم میں ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ 18 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 1949ء4 میں کھیلا تھا۔ برائن کلوز کی جیت کی اوسط کسی بھی ایسے انگلینڈ کپتان کے مقابلے میں بہترین ہے جنھوں نے ایک ساتھ پانچ میچوں کی۔ ان کی قیادت میں 1966ء4 اور 1967ء4 کے درمیان انگلینڈ نے چھ ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ سات میچ برابری پر ختم ہوئے۔ وہ کرکٹ کے علاوہ اپنی جوانی میں فٹ بال بھی کھیلا کرتے تھے۔ انھوں نے لیڈز یونائٹڈ، آرسنل اور بریڈفورڈ سٹی کی نمائندگی بھی کی تھی۔ یارکشائر نے کلوز کی قیادت میں چار کاؤنٹی چیمپیئن شپ ٹائٹل جیتے۔ اپنی نڈر بلے بازی کے لئے مشہور برائن کلوز نے 22 ٹیسٹ میچوں میں سات بار انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ ریٹائرڈ ٹیسٹ ایمپائر ڈیکی برڈ کا کہنا ہے کہ برائن کلوز یارکشائر اور انگلینڈ کے آل ٹائم گریٹ کھلاڑی ہیں۔

یارکشائر کے جانب سے کلوز کے ساتھ کھیلنے والے اور یارکشائر کلب کے موجودہ صدر ڈیکی برڈ نے کلوز کے بارے میں بتایا کہ وہ ہمیشہ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے تھے اور بیٹ سے تقریباً ایک گز دور کھڑے ہوتے تھے اور جب بھی گیند ان کی طرف آتی وہ کبھی جھکتے نہیں تھے۔ گیند اگر انھیں لگ جاتی تو وہ جلدی سے دوبارہ کھڑے ہو جاتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی