احمد شہزاد 19ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

احمد شہزاد 19ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

لاہو(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔سیلفی کنگ کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کرنیو الے ہیں اور وہ بہت جلد سہرا سجا کر دْلہنیا گھر لانے کی تیار کررہے ہیں۔احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کی تقریبات میں لاہور میں منعقد کی جائیں گی جس میں قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اپنی شادی سے متعلق احمد شہزاد کا کہنا تھاکہ گھر والوں کی پسند سے شادی کررہا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی